السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ
Today is Saturday 11th April 2020. Brothers and sisters will recall my message dated Wednesday 8th April regarding ‘Dress’. Requests were received to have the message translated into the Urdu language to make it more beneficial.
I take this opportunity to thank our Albanian sister Elsa Rama who translated the message from English into the Albanian language after which her husband Mawlānā Nazīr Mosāli of India, who at present is in Albania, translated it from Albanian to Urdu.
Mawlānā Nazīr Mosāli is a very talented individual, a graduate of Falāhe Dārayn Tadkeshwar. He has spent the last 20 years of his life serving our beautiful Dīn in Albania and Tanzania. Almighty Allāh reward him and his family with the best of both worlds, Āmeen.
Presented today is the Urdu translation. Please feel free to share widely with Urdu speaking brothers and sisters. Please keep in mind that brothers only share with their Maḥrams.
جَزَاكَ اللَّهُ خَيْرًا
Request for DuꜤās
والسلام Hanif Dudhwala
آج آٹھ اپریل 2020 بدھ کا دن ہے۔ میرا پیغام آج ہماری بہنوں سے ہے۔
براہ کرم تمام بھائیوں سے گزارش ہے کہ اس پیغام کو صرف ان کی محرم خواتین کے ساتھ ہی شیئر کریں!
جمعرات 26 مارچ کو میرا پہلا پیغام تھا غیر محرموں سے کوئی بات چیت نہیں
میں نے آج جو مخصوص عنوان منتخب کیا ہے وہ ہے لباس۔ شاید بہت واضح ہے۔ تاہم اس کی وضاحت کی ضرورت ہے۔
ہماری تہذیب اور شائستگی کا کیا ہوا؟
خداتعالیٰ کی مخلوق ہونے کی بنا پر ہمیں ہر وقت خداتعالیٰ کے احکامات پر عمل کرنا چاہئے تھا۔ جب بات تہذیب اور شائستگی کی ہو رہی ہے تو غور کریں کہ ہم کتنی نچلی سطح پر آ گئے ہیں؟
جیسے جیسے فیشن آگے بڑھ رہا ہے ، ہماری مسلمان بہنیں بھی اس معاملے میں سب سے آگے ہو رہی ہیں ۔ گویا پیچھے رہنا نہیں چایتی۔ بہت سوچنے کی بات ہے کیا آپ اپنے تنگ لباس کے ساتھ آئینے کے سامنے کھڑی ہوکر یہ دیکھتی ہیں کہ آپ کیسی نظر آرہی ہے؟ میری بہن اپنے جسم کو بچانے اور ڈھکنے کی پوری کوشش کرنے کے بجائے آپ نے مکمل مخالف راستہ اختیار نہیں کیا ہے؟
آپ کے جسم کی شکل پوری طرح سے ظاہر ہوچکی ہے۔ آپ کے تنگ لباس نے آپ کا جسم دکھایا ، اور ماڈرن لباس نے تو آپ کے پاوں اور اوپر کا حصہ ظاہر ہی کر دیا ہے
میری بہت ہی قابل احترام
بہن آپ ٹی وی یا ڈسپلے پر نمائش کے لئے نہیں ہیں۔ آپ حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا ،حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا ، حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا ، حضرت رقیہ رضی اللہ عنہا کی پیروی کرنے والی ہیں۔
آپ قیامت کے دن حضور اکرم صلي الله عليه وسلم کی پاک بیویوں اور بیٹیوں کا سامنا کیسے کریں گی؟ گھر چھوڑنے سے پہلے اپنے آپ کو دیکھیں اور ہماری اوپر والی بات پر غور کریں۔
اسی طرح اپنی نقاب پوش بہنوں کو بھی ایک لفظ کہنا چاہوں گا. مجھے معاف کریں.
آپ میں سے اکثریت نقاب کو شرمندہ کرچکی ہے۔ سڑکوں پر چلتے پھرتے ، آپ کبھی کبھی ہماری غیر نقابی بہنوں سے زیادہ نگاہوں کو مائل کرواتی ہیں۔
نقاب ، جوتیاں ، چمکدار جبہہ ، میک اپ اور آنکھوں کی فیشن والی پلکیں صاف دکھائی دیتی ہیں۔
آپ کا نقاب آپ کی حفاظت کے لئے تھا ، مردوں کی نگاہوں کو دور رکھنے کے لئے تھا ، اللہ تعالی کو راضی کرنے کے لئے تھا۔
سیدھے سادے سیاہ برقعوں کا کیا ہوا؟ کیا ہر چیز میں ڈیزائن اور فیشن ہونا ضروری ہے؟
ایک آخری بات جو بہت شرم میں ڈالنے والی ہے
ایک ستر یا اسی سالہ بوڑھی امی نقاب میں اس کی بیٹیوں یا پوتیوں کے ساتھ شاپنگ مالز اور عوامی مقامات پر جاتی ہےاور ان کے ساتھ بیٹیاں اور پوتیاں فیشن والے اور تنگ لباس میں ہیں اور ان کے خیال میں نقاب صرف ان کی بوڑھی ماں یا دادی کے لئے ہے کہا ہم؟
ہم اپنے اس عمل سے گویا غیر مسلموں کو یہ پیغام نہیں دیتی ہیں کہ اسلام نوجوان لڑکیوں آزادی دیتا ہے اور عمر والی خواتین پر پابندی لگاتا ہے؟
بہت سوچنے کی بات ہے، امید ہے کہ میرے سخت لہجے کو معاف فرمائیں گی اور کہی گئی باتوں پر عمل کروگی۔
دور دور تک شیر کریں اور آئیے اپنا طرز زندگی بدلیں۔
جَزَاكَ اللَّهُ خَيْرًا
دعا کا طالب
حنیف دودھ والا (بلیک برن، یوکے)٠